ہ ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،پیر سید فضل علی شاہ جیلانی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) پیپلزپارٹی سندھ سے ایم این اے پیر سید فضل علی شاہ جیلانی اورچیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن سید احمد نواز شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے کسی بھی اہم شخصیت کے پاکستان آنے پر احتجاج شروع کر دینے کی روایت کو روکنا ہو گا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کے راستے کو کھلا رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے متلعق سوال پر کہا کہ وہ باہر بیٹھ کر تو ملک کو نقصان پہنچا گئے، اب اندر رہ کر بھی ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایم این اے پیر سید فضل علی شاہ جیلانی اورچیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن سید احمد نواز شاہ جیلانی نے سینئر نائب صدر یورپ چوہدری ساجد حسین گوندل کے والد کی وفات پر پھالوکی چیمہ میں انکے بھائی چوہدری ارشد حسین گوندل، چوہدری ندیم رضا گوندل اور چوہدری نعیم رضا گوندل سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے قیام سے ہی دشمن کی جانب سے مملکت خداد کو ختم کرنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں۔ ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بے حد ضروری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی (ن) لیگ نے پی ٹی آئی کے دور میں بھی جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے دروازے کھلے رکھے لیکن بانی پی ٹی آئی کسی کے ساتھ بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین چوہدری اعجاز اسلم مہمند چک،چوہدری عثمان اختر چھوکر کلاں،سابق ناظم چوہدری محمد اکرم گنڈھو،چوہدری مبشر عنایت چیمہ نمبردار،چوہدری ظفر اللہ خان چیمہ،حاجی ظفر اقبال چیمہ،چوہدری محمد فاروق چیمہ،سردار احتشام الحق،چوہدری آفتاب احمد چیمہ،چوہدری ہاشم چیمہ،محمد طیب،آصف خاں،عمر رضا ودیگر بھی موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے متعلق سوال پوچھنے پر کہا کہ انہوں نے جیل سے باہر بھی ملک کو نقصان پہنچایا اور اب بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی سربراہ یا اہم شخصیت کے آنے پر احتجاج کی روایت کو روکنا ہو گا۔ تمام سیاسی جماعتوں میں بیٹھے چند مفاد پرست عناصر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سیاسی استحکام کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ دہشت گردی اور دیگر طریقوں سے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے والے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں