وزیرآباد(نامہ نگار) پاکستان آ کر جو عزت توقیر اور محبت ملی ہمیشہ یاد رکھیں گے،لگتا ہے کہ ہم اپنے دوسرے گھر آ گئے ان خیالات کا اظہار کینیڈا سے پاکستان آئے سکھ فیملی کے افراد دلجیت سنگھ دھاریوال ملوندر سنگھ،ہرجندر کور بوپارائے،چندن پریت کور،گرتاج سنگھ بوپارائے،جئے ریپ سنگھ بوپا رائے نے بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے صدر و اراکین سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے وزیرآباد کی دھرتی میں جنم لیا ویروکی چیمہ میں پلے بڑھے جوان ہوے تقسیم کے بعد ہجرت کرنے والے ہمارے اجداد ہمیشہ اپنی مٹی اور وطن کو یاد کرتے رہتے ویروکی چیمہ کو ہم انٹرنیٹ پر بھء ڈھونڈنے اور دیکھتے ہماری سب سے بڑی خواہش تھی کہ اپنے دادا،پردادا،اور اجداد کی جنم بھومی کی مٹی کو ایک دن چومیں سردار فیملی کی خواتین ویروکی چیمہ میں واقع اپنے اجداد کے مکان اور حویلی کے در و دیواروں کو چومتے رہے خوشی و مسرت سے سردار خاندان کے افراد کی آنکھیں نم ہو گئیں انہوں نے شاعرہ طاہرا سراء،نوید اشفاق سراء،افضل طاہر وزیرآبادی،غزالہ کوثر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اجداد کی جنم بھومی کو ڈھونڈنے اور یہاں تک لانے میں ان کی مدد کی سردار خاندان کے افراد دلجیت سنگھ دھاریوال ملوندر سنگھ،ہرجندر کور بوپارائے،چندن پریت کور،گرتاج سنگھ بوپارائے،جئے ریپ سنگھ بوپا رائے نے ویروکی چیمہ میں اپنی آبائی رہائش گاہ پر لنگر تقسیم کیا کینیڈا سے آئے سکھ خاندان کو بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے صدر افتخار احمد بٹ،سرپرست صابر حسین بٹ،جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی،نائب صدر رانا شبیر حسین،سیف اللہ بٹ،ایوب احمد چوہان اور فیصل رضا نے الوداع کیا مہمانوں کووزیرآبادی ریستوران میں پنجابی ادب سے وابستہ افضل طاہر،میاں محمد اکرم پہلوان کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا جہاں معروف پنجابی شاعرہ طاہرہ سراء نے سکھ فیملی کو اپنی مشہور زمانہ غزل و اشعار بھی سنائے۔
