وزیر آباد (نامہ نگار) نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے مثبت فکر کی حامل نوجوان نسل تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ وطن کی سالمیت کے تحفظ کے لیے اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا ۔ معیاری تعلیمی ادارے ملکی ترقی کی نرسری ہیں۔مشنری جذبے کے تحت تمام طبقات کے لئے جدید علوم تک رسائی ہمارا نصب العین ھے۔ان خیالات کا اظہار صفیہ ظہور الہٰی ٹرسٹ کے چیئرمین اسد الہٰی نے ماڈل سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود ایڈمن آ فیسر سعدیہ ملک اور مینجر ڈسپلن محمد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کی آبیاری کے لئے اساتذہ اور والدین کی مشترکہ کاوش سے ہی انقلابی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کے حامل سٹوڈنٹس میں اعزازی سلیشز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
