ساہیوال(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر کے مختلف پرائیوٹ سکولوں کا دورہ، طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مختلف سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار ناراضگی، صفائی انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہر کے پرائیوٹ سکولز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹی ہائی سکول، ایجوکیٹرز اور فوجی فاؤنڈیشن سکول کا دورہ کیا۔ساہیوال بورڈ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سکولوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کو ایک ہفتے میں صفائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں کلاس رومز کی صفائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کمرے ہوادار ہونے چاہیں۔ انہوں نے لائبریریز کو بھی چیک کیا اور کہا کہ لائبریری میں ایشو بک رکھی جائے۔
