ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور ان منصوبوں کی تکمیل کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ محمد اکرم وٹو اور ایس ڈی او ہائی وے محمد طاہر کے ساتھ نیسپاک کی متعلقہ ٹیم کے کنسلٹنس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ان منصوبوں میں ساہیوال تا عارفوالہ روڈ کی بحالی اور شَرین والا موڑ سے نائی والا بنگلہ تک روڈ کی بہتری شامل ہیں۔پہلا منصوبہ ساہیوال تا عارفوالہ روڈ کی بحالی ہے جس کی کل لمبائی 27 کلومیٹر ہے۔ یہ منصوبہ ساہیوال اور عارفوالہ کے درمیان آمد و رفت کو بہتر بنائے گا اور عوام کے لیے سفر کو آسان بنائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے اس منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی بحالی سے نہ صرف شہر کی اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ ساہیوال و گردونواح کے اضلاع کے شہریوں کو بہتر سفری سہولت بھی میسر ہوگی۔دوسرا منصوبہ روڈ اڈہ شریں والا موڑ سے نائی والا بنگلہ کی بحالی اور بہتری کا ہے جس کی لمبائی 13.5 کلومیٹر ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کے مضافاتی علاقوں کو بہتر روڈ نیٹ ورک سے جوڑنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے اس منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کا مقصد نہ صرف شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ہے بلکہ مقامی عوام کی زندگی کی معیار میں بھی اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ عوامی سہولتوں کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور ان پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو فوری فائدہ پہنچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں