کا بینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے 28 وزراء ،مشیران اور معاون خصوصی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

Spread the love

اسلام آباد۔:کا بینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے 28 وزراء ،مشیران اور معاون خصوصی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔ کابینہ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، علی پرویز ملک ، اورنگزیب خان کھچی ، خالد حسین مگسی ، محمد حنیف عباسی ، محمد معین وٹو ، محمد جنید انور ، محمد رضا حیات ہراج ، سردار محمد یوسف ، شیزہ فاطمہ خواجہ ، رانا مبشر اقبال اور سید مصطفی کمال کو وفاقی وزراء ، ملک رشید احمد خان ، عبدالرحمان خان کانجو ، عقیل ملک ، بلال اظہر کیانی ، کھیل داس ، محمد عون ثقلین ، مختار احمد ملک ، طلال چوہدری اور وجہیہ قمر کو وزیر مملکت مقرر کر دیا ہے ۔ علی پرویز ملک اور شیزہ فاطمہ خواجہ کو وفاقی وزیر بننے کے بعد وزیر مملکت کا عہدہ خالی قرار دیدیا گیا ہے ۔ ایک اور نوٹیفکیشن میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے سید توقیر حسین شاہ ، محمد علی اور پرویز خٹک کو مشیر مقرر کر دیا ہے ۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہارون اختر ، حضفہ رحمان ، مبارک زیب اور طلحہ برقی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں