ایم کیو ایم پاکستان یوکے کی مصطفیٰ کمال کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد

Spread the love

لندن – عارف چودھری
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) یوکے نے مصطفیٰ کمال کو وفاقی وزیر بننے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں ایم کیو ایم پاکستان یوکے کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد اور سینئر نائب صدر فیصل محمود نے مصطفیٰ کمال کو نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت پاکستان کے عوام کے لیے مثبت تبدیلیاں لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی انتھک محنت اور تجربہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان یوکے کے تمام چیپٹرز نے بھی مصطفیٰ کمال کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پارٹی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں