وزیرآباد(نا مہ نگار) سماجی سوشل ورکرمرکربھی امرہوتے ہیں،ان کے انسانیت کے خدمت کے کام دنیا میں نیک نامی اوراخروی زندگی کی کامیابی کی ضمانے بن جاتے ہیں۔مختار النبی مرحوم اپنے اجدادکی تقلید میں ہمہ وقت انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار زندگی گزارکردنیا سے رخصت ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار پیر غلام بشیر نقشبندی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے تحریک پاکستان اور تحریک آ زاد کشمیر کے نامور راہنما سلسلہ سہروردیہ کے ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید بشیر احمد خورشیدؒ کے صاحبزادے، سجادہ نشین آستانہ عالیہ سہروردیہ سوہدرہ سید محمدصفی اعظم چن پیر شاہ،مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ سید لخت حسنین،کنٹری ڈائریکٹر پاکستان مسلم ہینڈز صاحبزادہ سید ضیاء النور کے بھائی اور مسلم کمرشل بنک کے سابق زونل چیف سید مختار النبی مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپیر سید زاہد حسین شاہ،صاحبزادہ سید آل احمد،صاحبزادہ سید آل محمد،صاحبزادہ محمد کاشف چشتی،صاحبزادہ پیر سید ہارون الرشید،مدثر اقبال بٹ،مظفر اقبال چشتی،ملک محمد یوسف چاند،امتیاز اظہر باگڑی،ناصر محمود اللہ والے،قاری سعید احمد ارشد،میاں مدثر نذیر،میاں محمد اکرم،حاجی نجیب اللہ ملک،رانا عمر فاروق،حافظ محمد ندیم،قاری محمد ذیشان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختار النبی ایک مثالی زندگی گزارکراپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کاافرادسے پیارومحبت اس بات کاواضح مظہرہے کہ انکے ایصال ثواب کی محفل میں اتنی کثیرتعدادمیں ان سے محبت کرنے والے شامل ہیں۔ رب کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اورانکے عزیزقارب کواس سے سانحہ ارتحال پراللہ ان کوصبرکی توفیق عطاء کرے۔
