میں نے پمز اور اس کے ملازمین کی بے لوث خدمت کی ہے چوہدری محمد ریاض گوجر
ریاض گوجر نے ہر تحریک میں بے لوث اور بے خوف قیادت کی ہے ڈاکٹر اسفندیار خان
گزشتہ روز پمز ہسپتال میں چوہدری محمد ریاض گوجر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مقررین نے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر رانا عمران سکندر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کو ایک عرصہ سے جانتے ہیں انہوں نے نہ صرف اپوزیشن کو ساتھ ملائے رکھا بلکہ ڈاکٹر کمیونٹی بھی ان کی ہمنوا رہی اور تحریک بحالی پمز بے مثال کردار ادا کیا ای ڈی صاحب نے یقین دہانی کرائی خود بھی حلف لیا اور ملازمین سے بھی حلف لیا کہ وہ مریضوں کی خدمت کو اولین ترجیح دینگے نیز ان کے زمے جو امور ہے وہ ملازمین کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں گے ڈاکٹر اسفندیار خان چوہدری محمد اشرف گجر بانی صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار معظم علی زاہد رہنما پاکستان پوسٹ شاہد خٹک انور مسیح انیس اکرم طاہر ملک ارشد خان نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ملازمین کے مفادات کو ترجیح دی ہے اور جہاں پر بھی ڈٹ جانے کا موقع آیا وہ ڈٹ کر کھڑے رہے ان کے حسن سلوک کارگردی ملازمین سے محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اس موقع پر چوہدری محمد ریاض گوجر نے خطاب کرتے ہوئے ۔منتظمین مقررین مہمانان ملازمین اور بالخصوص انقلاب گروپ کے قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا ای ڈی صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جن کیڈرز کا سروس سٹرکچر نہیں ہے وہ ان پر کام کریں شاہد جان خٹک نے ان کو بلانے سے پہلے زبردست الفاظ میں ساری کارگردی کا نچوڑ پیش کیا اور کہا پمز کی تاریخ میں بھی کسی سیاسی تحریک کے بارے میں بات چیت ہوگی چوہدری ریاض کا نام ضرور آئیگا اور پمز ان کی کردار کو سنہری الفاظ میں یاد کیا جائیگا
جواد خان پریس سیکرٹری انقلاب گروپ