جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل(سی ڈی سی) المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج مورخہ یکم مارچ 2025ءالحقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں شاہد جلیل سیٹھی،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،محمد امین میر،ارشد محمود مبارک،پروفیسر(ر)قدرت علی سیالوی،میجر(ر) ذرغون گل خان،احسان شاکر،چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و پیٹرن سی ڈی سی المرکزجہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،آفس سیکرٹری محمد اعظم اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت احسان شاکر نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی نے پیش کیا۔جس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔پروفیسر(ر) قدرت علی سیالوی نے تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا کرائی۔جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔گزشتہ ماہ فروری 2025ءمیں سی ڈی سی کے تعاون سے المرکزجہلم میں ہونے والے”طاق سخن”کے زیرِ اہتمام ہونے والے مشاعرے کے حوالے سے میجر(ر) ذرغون گل خان اور احسان شاکر نے اس مشاعرے کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا۔کہ مورخہ 13-مارچ2025ءسی ڈی سی اور ایم سی ڈبلیو اے کی طرف سے ایک مشترکہ افطار ڈنر دیا جائے گا۔جس میں ان اداروں کو عطیات دینے والوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ جس کے لیئے ادارے کے تمام عہدیداران وممبران مل کرمال معاونت کریں گے۔اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا۔کہ بوجہ رمضان المبارک اور تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات وتعطیلات اس سال 23-مارچ 2025ءکاہونے والا پروگرام ماہ اپریل 2025ءکو گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سکینڈری سکول فار بوائز کچہری روڈ جہلم میں منعقد کیا جائے گا۔تاکہ نئی نسل کو اس دن کے حوالے سے آگہی حاصل ہو سکے۔محمد امین میر نے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے کہا کہ ہم سب کو ادارے میں ہونے والے فلاحی پروگراموں کے مصارف پورے کرنے کے لیئے انفرادی طور پر کوشش کرنی ہو گی۔تاکہ اس ادارے کے زیرِ اہتمام ہونے والے فلاحی کاموں میں تسلسل برقرار رہ سکے۔
اس اجلاس میں ماہ رمضان پیکج کے لیئے گزشتہ ماہانہ اجلاس میں کیئے گئے فیصلے کے مطابق غرباء میں راشن تقسیم کرنے کی بجائے نقد رقوم سی ڈی سی المرکزجہلم کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران و عہدیداران کو دی گئیں۔تاکہ وہ یہ رقوم اپنے اپنے علاقوں کے سفید پوش اور مستحق لوگوں میں تقسیم کر سکیں۔اس کے علاوہ مختلف اداروں مثلاً الجلال کنارہ،روہتاس سپیشل ایجوکیشن سنٹر روہتاس روڈ جہلم اور مدرستہ للبنات جہلم کو بھی ادارے کی طرف سے نقد رقوم کے عطیات دیئے گئے ۔
اس کے بعد کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے صغیر احمد اخلاق مرحوم کی یاد میں “تیس سیکنڈ”کے مختصر وقت میں انتہائی نصیحت آموز بات کہہ کر گویا کوزے میں دریا بند کر دیا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی شاہد جلیل سیٹھی نے کی۔
اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔
