دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔معروف سیاستدان کی میڈیا سے گفتگو
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر خودکش دھماکہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر خودکش دھماکہ ہو گیا جس میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامد الحق اور دیگر کئی افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے اس موقع پر معروف سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روکھ تھام کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت بہترین اقدامات کریں دہشت گردی ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ دھماکے میں جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی افراد کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔امین