دارالمنور گھمکول شریف کر ائفورڈ سٹریٹ راچڈیل میں خواتین کے لئے دو خصوصی ہال بنادیئے گئے

Spread the love


لندن عارف چودھری
دارالمنور گھمکول شریف کر ائفورڈ سٹریٹ راچڈیل میں خواتین کے لئے دو خصوصی ہال بنائے گئے-جنکا افتتاح مئیرس روبینہ شکیل نے ریبن کاٹ کاٹا اور مئیر راچڈیل شکیل احمد نے پلیٹ لگائی- اس موقع پر مئیر کنسورٹ کونسلر ریچل – کونسلر ثمینہ ظہیر کے علاوہ دوسری خواتین بھی موجود تھیں دونوں ہالوں خواتین عبادت کے علاوہ خواتین کے لئے مختلف ورکشاپس کا انعقاد بھی ھوا کریگا – اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ مسجد میں خواتین کو عبادت کرنے میں بہت مشکلات تھیں لیکن آج مخیر حضرات کی مدد سے دو ہال مکمل ھوگئے ہیں جس سے مقامی خواتین کو عبادت کرنے میں سہولت مل جایئگی – مئیرس روبینہ شکیل نے مسجد کے ہالوں کی تعمیر میں مدد کر نے والوں کا شکریہ ادا کیا -کونسلر ثمینہ ظہیر نے کہا مسجد میں خواتین کے لئے دو ھالوں کی تعمیر سے مقامی خواتین کو عبادت کے ساتھ ہیلتھ -اور دوسری ورکشاپس کی سہولتیں میسر ھو نگی – مئیر کنسورٹ کونسلر ریچل میسی نے خواتین کے لئے ہالوں کی تعمیر مکمل ھونے پر خوشی کا اظہار کیا -آخر میں امام مسجد نے خصوصی دعا کروائ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں