علمائے کرام کے بے گناہ قتل عام اور علمائے کرام پر خودکش دھماکے قابل افسوس ہے۔اکرام الدین

Spread the love

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ایڈیٹر برائے یورپ اردو گلوبل یوکے اخبار

پشاور(نمائندہ خصوصی)روزنامہ اردو گلوبل یوکے اخبار کے ایڈیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے کہا کہ علمائے کرام کے بے گناہ قتل عام اور علمائے کرام پر خودکش دھماکے قابل افسوس و قابل تشویش ہے انہوں نے کہا کہ دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان عوام کے متفق و متحد ہونے سے ہی ممکن ہے جب تک عوام متحد نہ ہو تب تک امن و امان کی بحالی نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی اور دہشت گردی کا خاتمہ صرف اداروں کا کام نہیں ہے بلکہ ملک بھر میں امن و امان کی بحالی میں ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ مدارس اور علمائے کرام کے تحفظ کیلئے بہترین اقدامات کریں اور مدارس کے امن کیلئے بھی اہم اقدامات کریں۔اس موقع پر روزنامہ اردو گلوبل یوکے اخبار کے ایڈیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جمیعت علمائے اسلام س کے سربراہ و دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق کے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مولانا حامد الحق و دیگر جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی افراد کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں