سیدعنصرشاہ گیلانی راجہ افتخار حسین سابق مئیر ،اور کمونٹی لیڈر سردار آفتاب خان کی طرف سے مبارکباد
لندن عارف چودھری
سوہاوہ:سید واجد علی شاہ گیلانی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھاری اکثریت سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کا انتخاب جیت لیا۔ ان کی شاندار کامیابی پر سید عنصر شاہ گیلانی پریس کلب سوہاوہ سماجی شخصیت (مقیم برطانیہ) اور راجہ افتخار حسین سابق مئیر اور فخر تراڑ گھل سردار آفتاب خان نے دلی مبارکباد پیش کی سید عنصر شاہ گیلانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سید واجد علی شاہ گیلانی کی کامیابی وکلاء برادری کے ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن وکلاء کے مسائل کے حل اور قانون کی بالادستی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سید واجد علی شاہ گیلانی اپنی قابلیت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے وکلاء برادری کی خدمت کریں گے اور بار ایسوسی ایشن کو مزید فعال اور مضبوط بنائیں گےواضح رہے کہ سید واجد علی شاہ گیلانی نے اپنے مخالف امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔
