وزیرآباد(طارق جاوید ملک) جرائم پیشہ عناصر بے لگام، ڈکیتوں نے شہریوں کو سر عام لوٹنا شروع کر دیا مدرسہ سے گھر جاتے عالم دین کے ساتھ ڈکیتی لاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون چھین لیے ملزمان فرار پولیس تھانہ صدر مقدمات کے اندراج تک محدود سی پی او گوجرانوالہ پولیس کو خواب خرگوش سے بیدار کریں شہری حلقے وزیرآباد تھانہ صدر کا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے لوٹ مار و ڈکیتی و چوری کا زون بن چکا آئے روز شہری لوٹ مار کا شکار ہو رہے ہیں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار معمول بنا رکھا ہے مقامی مدرسہ تعلیم القران کے مہتمم کے حافظ عمر عمران کو گھر جاتے ہوے دو موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے روکا اور 2 لاکھ روپے نقدی 4 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون چھین لیے اور فرار ہو گئے اس قبل بھی شہریوں سے وارداتیں موٹر سائیکل چھینا جانا موٹر سائیکل چوری اور موبائل فون و نقدی چھیننے کی وارداتیں عام ہو چکیں عوام میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے شہریوں نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حکام کو متحرک کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے عملی اقدام عمل میں لایا جائے۔
