گکھڑ شہر میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم

Spread the love

وزیراباد نامہ نگار وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف آپ کا ایم پی اے وقار چیمہ آپ کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی دھجیاں اُڑا رہا ہے ،گکھڑ شہر میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم، نكاسی آب ناقص صفائی ستھرائی پر مسلم لیگی کونسلر کا عوام کے ساتھ ایم پی اے کے خلاف احتجاج۔حلقہ ایم پی اے کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان ،کسی بھی غمی یا خوشی میں شریک نہیں کریں گے کونسلر سینکڑوں اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی ریلی لے کر دفتر میونسپل کمیٹی پہنچ گیا، شدید نعرے بازی حلقہ MPA کے خلاف مردہ باد مردہ باد کے نعرے ، وزیراعلٰی پنجاب سے ایکشن لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 35 کی نامور سیاسی و سماجی شخصیت سابق مسلم لیگی کونسلر شبیر انجم مصطفائی کے مطابق میرے حلقہ میں سیوریج کا گندہ پانی گزشتہ ایک سال سے ہماری زندگی اجیرن کئے ہوئے ہے دو مساجد اور لڑکے لڑکیوں کے دو مدارس ہیں لوگ گندے پانی سے گزر کر اپنے کپڑے اور پاؤں گندے اور پلید کر کے مساجد اور مدارس میں جاتے ہیں عوامی نمائندہ کی حیثیت سے متعدد بار ارباب اختیار اور مسلم لیگی ایم پی اے وقار چیمہ سے بنیادی ضروری مسائل کے حل کا سد باب کرنے کے لئے کہا گیا مگر نشاندہی کروانے کے باوجود متعلقہ ادارہ سمیت ایم پی اے کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور دیگر کوئی بھی ذمہ دار اس جانب توجہ نہیں دے رہا جو نہ صرف افسوسناک امر بلکہ یہ قابل مذمت عمل ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہو گیا ہے مساجد میں لوگ جوق در جوق جاتے ہیں آج بھی لوگ گندے پانی میں سے گزر کر مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں صاف ستھرا پنجاب کے لئے اربوں روپے مختص کئے ہیں ہر ایک ایم پی اے کو کروڑوں کے فنڈز دئیے گئے ہیں تاکہ ہمارا پنجاب ہمارا ملک صاف شفاف ہو لیکن مقامی مسلم لیگی ایم پی اے وقار احمد چیمہ اپنے چہیتوں کو نوازنے میں مصروف ہے جو پہلے سے کنکریٹ شدہ گلوں اور گلیوں میں کنکریٹ کروا کر ٹھیکیداروں کو مبینہ طور پر کروڑوں کا فائدہ جبکہ حکومت پنجاب کو کروڑوں کا چونا لگوا رہے ہیں متعدد بار سینئرمسلم لیگی عہدیداروں اور کونسلرز نے ایم پی اے کو ایسی بے انصافی نہ کرنے کی التجا کی ہے لیکن ایم پی اے نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں شبیر انجم مصطفائی نے حلقہ MPA وقار چیمہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور بتایا کہ موصوف کا تعلق جس گاؤں سے ہے وہاں کے اتنے ووٹرز نہیں ہیں کہ وہ کونسلر بھی منتخب ہو سکے ایم پی اے بننا تو بہت دور کی بات ہے جبکہ مبینہ طور پر ایم پی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ کی ٹکٹ پر اور گکھڑ شہر کے ووٹرز سے انتخابی عمل میں کامیاب نہیں ہوئے اس لئے وہ گکھڑ شہر کے کام نہیں کرنا چاہتے،گکھڑ شہر کے مسلم لیگی عہدیداران و ممبران اور کونسلرز نے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے حقائق معلوم کر کے ایم پی اے وقار چیمہ سے استعفٰی لینے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے اس ساری صورتحال پر جب ہمارے نمائندہ نے میونسپل خاتون چیف آفیسر سمیرا سمیع اللہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے انتہائی تحمل سے بتایا کہ اس محلے کا مسئلہ گزشتہ ایک سال سے واقعی سیوریج کا گندہ اور بارشی پانی کھڑا ہونے کا ہے میں نے بارہا وہاں کا وزٹ کیا ہے یہ بھی سچ ہے کہ متعلقہ مسلم لیگی کونسلر شبیر انجم مصطفائی بارہا اس مسئلے کی طرف توجہ دلوا چکے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی گکھڑ کے پاس فنڈز کی کمی کی وجہ سے ہم ان کا یہ جینوئن مسئلہ بھی حل کروانے سے قاصر ہیں البتہ ایم پی اے کے پاس فنڈز ہیں وہ اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ ان کا جائز مسئلہ حل کروائیں میں احتجاج کے بعد فوری طور پر موقع پر گئی ہوں اور وہاں سے وقتی طور پر عملہ صفائی نكاسی آب کے زریعہ مسئلہ حل کروا دیا گیا ہے ، اس موقع پر سینئر مسلم لیگی راہنماؤں محمد سعید مغل ، محمد رفیق مغل ، حافظ خلیل احمد ، محمد اعجاز بھٹی ، عصمت اللہ ، شبیر احمد بھٹی کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں