صحافی معاشرے میں مسائل کی نشاندہی اورحل کا بے لوث فریضہ سر انجام دے رہے ہیں

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) صحافی معاشرے میں مسائل کی نشاندہی اورحل کا بے لوث فریضہ سر انجام دے رہے ہیں،میڈیا کا درست کردار ملکی ترقی کی ضمانت ہے، صحافی اصلاح معاشرہ میں مسائل اورہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں وزیرآباد میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے منسلک افراد احسن طریقے سے صحافتی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کرم اللہ خان نے بابا ئے صحافت پریس کلب کے نومنتخب صدر افتخار احمد بٹ،جنرل سیکرٹری ضمیر کاظمی،جنرل سیکرٹری ورکنگ جنرلسٹ ایسوسی ایشن نعیم اشرف،چیئرمین سوشل میڈیا نعیم کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر راجہ بلال حیدر،راجہ متین اللہ خان،خالد وڑائچ،محمد شکیل مہر،الطاف مہریہ،حسن جٹ،محمد حامد ودیگر بھی موجودتھے۔قلم اورکیمرہ کے ذریعے بلا خوف وخطر حقائق دنیا کے سامنے لانے والے صحافی مجاہد کی مانند ہیں،اس راہ حق میں قید وبندحتیٰ کہ اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے صحافی عزت کے ساتھ تاریخ میں امرہوچکے ہیں،صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں صحافی مولانا ظفر علی خان ؒ کی صحا فتی زندگی کو مشعل راہ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں