ایپکا فیڈرل کے پلیٹ فارم سے وفاقی ملازمین اور وفاقی جامعات کو درپیش مسائل کے پیش نظر ریلیف اور مالی بحران کو حل کرنا ہے، گلفراز شاہ چیئرمین ایپکا فیڈرل

Spread the love

ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے خاطر خواہ اضافی کیا جائے۔ (طارق سیالوی صدر ایپکا فیڈرل)
پریس ریلیز
اسلام آباد (پ-ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع اسلام آباد کے عہدداران نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب آصف علی زرداری سے اپیل کی ھے وفاقی ملازمین کو موجودہ مہنگائی سے نمٹنے کیلیے خصوصی ریلیف دینے کی اپیل کر دی۔

چیئرمین فیڈرل ایپکا سید گلفراز حسین شاہ، سنیئر وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق، صدر طارق محمود سیالوی، جنرل سیکرٹری، سید یاور شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد حفیظ ہاشمی اور ملک تنویر نوشاہی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ اس وقت وفاقی ملازمین مہنگائی کی دلدل میں پھنسے ہوے ہیں اور محنت کشوں کی نظریں اس وقت صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری پر لگی ہیں کہ اسی ماہ صیام میں ملازمین کو ریلیف دیکر محنت کشوں کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کریں۔

ملازمین کو مکان کیلیے کرایہ سیلنگ/ ہائرنگ میں اضافہ تین سال بعد ہوتا ھے جو کہ یکم جولائی سے لاگو تھا آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک منسٹری آف ہاوسنگ نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جسکی وجہ سے وفاقی ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ھے۔

کنوینس الاوئنس گزشتہ آٹھ سال سے انکریز نہیں ہوا پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ملازمین کی آدھی تنخواہ کنوینس کی نظر ہو جاتی ھے موجودہ پیٹرول ریٹ کے تناسب سے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کیا جاے۔

ملک کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ قائداعظم یونیورسٹی اس وقت سخت مالی بحران کا شکار ھے صدر پاکستان بحثیت چانسلر قائداعظم یونیورسٹی کیلیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے تعلیمی درسگاہ کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

گزشتہ ھفتے وفاقی ملازمین کی تنظیموں کے پلیٹفارم سے احتجاج ریکارڑ کروایا گیا جناب وزیراعظم پاکستان نے رانا ثناء اللہ کی قیادت میں ایک ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی اس کمیٹی نے جو سفارشات مرتب کی اس کے ضمن میں ملازمین کو ریلیف دیا جاے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں