وزیرآباد(طارق جاوید ملک)وزیرآباد کے علاقے تھانہ گکھڑ منڈی کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے سعودیہ پلٹ کارسوار فیملی کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور جانب وزیرآباد فرار ھو گئے واقعات کے مطابق جی ٹی روڈ گکھڑ بلمقابل رانا شاپنگ مال 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسد ولد نصراللہ قوم جٹ ڈھلو سکنہ ڈھلم سے اسلحہ کے زور پر 1200 سعودی ریال 13000 روپے نقدی اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون چھین لیا اور جانب وزیرآباد فرار ھو گئے پولیس تھانہ گکھڑ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
