وزیرآباد(طارق جاوید ملک) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وزیر آباد کی کابینہ و عاملہ کے نامزد اراکین میں نوٹیفیکشن کی تقسیم اور تقریب حلف برداری مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وزیر آباد کے امیر مولانا محمد ابراہیم محمدی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وزیر آباد کے اراکین کابینہ و عاملہ کا باقاعدہ اعلان کیا اور نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے بعد ازاں نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادری ہوئی حلف نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر حافظ عبدالستار حامد اور الشیخ محمد ادریس المدنی راہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ نے لیا۔مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وزیر آباد کے امیر مولانا محمد ابراہیم محمدی، ناظم سید مدثر شاہ بخاری، ناظم مالیات ماسٹر فضل کریم نے باہمی مشاورت سے پروفیسر حافظ عبدالستار حامد کو سرپرست اعلیٰ اور علامہ محمد یعقوب سیالکوٹی، مولانا خالد محمود کیلانی اور مولانا محمد عباس خلیق کو سرپرست،پروفیسر حافظ حامد رحمن سینئر نائب امیر،مولانا عطاء اللہ ورک،مولانا انعام اللہ ساجد،مولانا محمد یونس بھٹی، ڈاکٹر مرزا جاویدا قبال،مولانا حافظ محمد احمد سید طیب شاہ بخاری کو نائب امراء،مولانا عبد العلیم یزمانی، حافظ شعیب الرحمن یزدانی، حافظ مبشرالحق، عمران اسلم خان، مولانا محمد طفیل ثاقب کو نائب ناظمین،مولانا خالد سیف اللہ کو ناظم تبلیغ،مولانا محمد اجمل شاکر کو معاون ناظم تبلیغ،مولانا نعیم الرحمن رحمانی کو نائب ناظم تبلیغ، عبدالرحمن چوھدری کو ناظم سیاسی امور،راحیل کھوکھر اور چوھدری خالد چیمہ کو نائب ناظم سیاسی امور،ملک محمد آصف نوشہروی کو ناظم خدمت خلق، حافظ عبدالرحمن کیلانی کو نائب ناظم خدمت خلق،الحاج ملک محمد طیب کو ناظم شعبہ مساجد، میاں اعجاز احمد ناظم میڈیا ایڈوائزر،ڈاکٹر وقار صدیقی کو نائب ناظم میڈیا، خضر بٹ معاون ناظم میڈیا ایڈوائزر،چوھدری منور کاہلوں ناظم رابطہ، حافظ محمد آصف ناظم اطلاعات، چوھدری محمد وقاص چیمہ کو ناظم تعلقات عامہ نامزد کیا گیا۔ارکین عاملہ کے لئے حافظ خلیل احمد بٹ،حافظ فہیم الرحمن سیف،مہر محمد شفیق،حافظ محمد یحی نواز، مرزا الطاف احمد سلفی، ماسٹراعجاز احمد چیمہ مولانا نوید احمد محمدی، زاھد سلیمان قاری، سعید اشرف محمدی، ماسٹر عبدالرشید،مولانا احمد حسین نجمی، حاجی سیف اللہ انصاری،حافظ طلحہ احسان، صوفی محمد جمیل محمدی،حافظ منیب الرحمن طیب کو نوٹیفیکشن جاری کئے گئے تقریب حلف برداری سے پروفیسر حافظ عبدالستار حامد مولانا محمد ادریس مدنی اور مولانا محمد ابراھیم محمدی نے خطابات کئے ملک کی سلامتی کے لئے دعا اور قرآن وحدیث کی تبلیغ واشاعت کیلئے اپنی صلاحیتیں صرف کرنے کا عزم کیا گیا۔
