رمضان میں یتیم ومسکین پردست شفقت رکھواورانکی دلجوئی کرو، خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) سابق چیئرمین بلدیہ ومعروف قانون دان خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان کے روزے ایک ہی وقت میں تمام مسلمانوں پرفرضیت کی غرض یہی ہے کہ اجتماعی نظام قائم کیاجائے،اسلام اورقرآن وسنت کی واضح تعلیمات ہیں کہ یتیم ومسکین پردست شفقت رکھواورانکی دلجوئی کرو، رمضان المبارک کامہینہ مسلمانوں میں ایسے سچے جذبے پروان چڑھاتا ہے،آپ ؐ نے یتیم بچوں کوسینے سے لگایاان کوضروریات زندگی کی اشیاء دیکرآنے والے انسانوں کوایک درس دیاکہ یتیم ومساکین سے اچھابرتاؤ کرو، انفرادی حوالے سے کوئی بھی عبادت اورکوشش نتیجہ خیزنہیں ہوسکتی، رب کی رحمتیں بندے کومعاف کرنے کے لئے ہردم پیچھا کرتی ہیں، رمضان اورروزوں کامقصدبھی بندوں کورب کے قریب کرنے، اجتماعی گناہوں سے توبہ کرنے اوررب سے عہدوپیماں کرنا ہے،، تقویٰ اوراللہ کاقرب حاصل کرنے کاآسان طریقہ یہی ہے کہ خلق خداکی خدمت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں