وزیرآباد(طارق جاوید ملک) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت نے بری کر دیا ملزم کے خلاف مستغیث مدلل و ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا ملزم کی جانب سے شیراز میر وکالت کے لیے پیش ہوے وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ کے علاقہ منچر روڈ کے رہائشی علی مرتضی کو پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ملزم علی مرتضی پر استغاثہ میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم سے 1430 گرام چرس دوران تلاشی برآمد ہوئی ملزم پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ چرس پینے کے ساتھ چرس فروشی میں بھی ملوث ہے اور منشیات فروش کی حیثیت سے پہچان رکھتا ہے ملزم کے خلاف 9C منشیات فروشی کی دفعہ لگا کر مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم علی مرتضی کی جانب سے وکیل صفائی شیراز میر کے عدالت میں سوالات اور دلائل کی بنیاد پر مستغیث ملزم پر الزام ثابت نہ کر سکا سید فہیم شاہد ایڈیشنل سیشن جج نے ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ملزم کو بری کر دیا۔
