وزیرآباد:(ملک طارق جاوید)وزیرآباد تین مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی ایک جاں بحق دو کی حالت تشویشناک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا
وزیرآباد میں تین مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی ایک جاں بحق ہو گیا منچر چٹھہ کا رہائشی نوجوان نور خان موٹر سائیکل پر سوار گھر کا سامان خریدنے جا رہا تھا کہ منچر چٹھہ علی پور روڈ پر تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا دوسرے حادثہ میں چناب ٹول پلازہ کے قریب ڈسکہ کے رہائشی تین موٹر سائیکل سوار نوجوان منی وین کے ساتھ ٹکر میں زخمی ہو گئے ڈسکہ کے رہائشی شبیر حسین،احسان اور عثمان ڈسکہ سے گجرات جا رہے تھے کہ چناب ٹول پلازہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئے زخمیوں میں عثمان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے تیسرے حادثہ میں گھر سے افطاری کا سامان خریدنے کے لیے سیالکوٹ روڈ کراس کرتا 27 سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی نے روند ڈالا تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل حادثہ کا شکار 27 سالہ حنظلہ سجاد کالونی سوہدرہ موڑ کا رہائشی بتایا گیا ہے ٹریکٹر ڈرائیور کو پولیس تھانہ سوہدرہ نے فرار ہوتے پکڑ کر تھانہ منتقل کر دیا
