بچھڑنے والوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، موت ایک حقیقت جس سے انکار ممکن نہیں

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) بچھڑنے والوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، موت ایک حقیقت جس سے انکار ممکن نہیں سید رفعت عباس زیدی کی صحافتی خدمات ہمیشہ انہیں زندہ رکھیں گی ان خیالات کا اظہار ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی وزیرآباد صابر حسین بٹ نے سینئر صحافی سید مستجاب حیدر زیدی کے بہنوئی اور نجی ٹی وی کے اینکر پرسن و لاہور پریس کلب کے ممبر سید رفعت عباس زیدی کے انتقال پر ملال کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ،جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی،سیف اللہ بٹ،شکیل خان آفریدی، ناصر اقبال کٹرا،سید مظفر زیدی،مزمل ثناء اللہ بلوچ،شیخ طاہر وسیم،طارق کٹرا و دیگر بھی موجود تھے دعائے مغفرت کے لیے آنے والے افراد نے سید رفعت زیدی مرحوم کی بلند پایہ شخصیت،اعلی کردار،اطوار اور بہترین اخلاق کی تعریف کی سید رفعت زیدی مختلف ٹی وی چینلز سے وابستہ رہے اور وائس اوور آرٹسٹ یا پلے بیک آرٹسٹ کی منفرد شناخت رکھتے تھے تعزیت کے لیے آنے والے مختلف شہروں سے صحافتی و سماجی افراد نے مرحوم سید رفعت زیدی کے لیے دعائے مغفرت و سوگوار خاندان کے لیے صبر و تحمل اور جواں سالہ موت پر صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ہے مرحوم سید رفعت عباس زیدی کو ان کے آباو اجداد کے پہلو میں علی پور چٹھہ میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں