وزیرآباد:(طارق جاوید ملک)اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مشترکہ کاروائی کر کے بلدیہ ملازم عثمان کمبوہ کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا کاروائی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن امجد شہزاد کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد اصغر اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کرکے بلدیہ وزیرآباد کے ملازم عثمان کمبوہ کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ ملزم عثمان کمبوہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم نے نقشہ کی منظوری کے لیے 20 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔
