وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن اپنے اندر سوالات اٹھانے لگا

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک)وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن اپنے اندر سوالات اٹھانے لگا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقصد عام طور پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضے ختم کرنا ہوتا ہے، لیکن جب یہ کارروائیاں غیر منصفانہ طریقے سے کی جاتی ہیں تو عوام میں انتظامیہ کی نیت اور پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگتے ہیں۔ سٹی پارک کے سامنے اور سیالکوٹ روڈ پر جاری آپریشن میں بلدیہ ملازمین نے من پسند آفراد کو نوازا اور سفارش نہ رکھنے والے افراد کے دوکانوں اور رہائشوں کو آڑھے ہاتھوں لیا شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مخصوص طبقے یا کمزور افراد کے خلاف زیادہ سختی سے کیے جاتے ہیں، جبکہ بااثر افراد یا بڑی تجارتی اور سیاسی شخصیات کو رعایت دی جاتی ہے۔ اس طرح کے رویے سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ قانون کا اطلاق سب کے لیے برابر نہیں ہے بلکہ اسے امتیازی طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔اگر تجاوزات کے خلاف کارروائی میں متبادل جگہ یا مناسب نوٹس نہیں دیا جاتا تو متاثرہ افراد کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، جو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہو سکتا ہے۔ اس معاملے میں شفافیت، غیر جانبداری اور قانونی تقاضوں کی پاسداری کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے تاکہ کسی بھی فریق کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں