سابق نیول چیف افتخار سروہی کی انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت۔عمارہ خان

Spread the love

اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کریں اور اللہ تعالیٰ مغفرت نصیب فرمائے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کرگئے۔فتخار سروہی نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا جب کہ ایڈمرل(ر) افتخار سروہی 1986 تا 1988 پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ افتخار سروہی 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا جب کہ ایڈمرل(ر) افتخار سروہی 1986 تا 1988 پاک بحریہ کےسربراہ رہے۔افتخار احمد سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں