رمضان مانیٹرنگ ٹاسک فورس کا رمضان المبارک میں گرانفروشی کے خلاف کاروائیاں جاری،

Spread the love

گلگت (پ ر)رمضان مانیٹرنگ ٹاسک فورس کا رمضان المبارک میں گرانفروشی کے خلاف کاروائیاں جاری، درجنوں دکاندار، قصائیوں اور پولٹری شاپس مالکان کو جیل کی سزا ئیں ہوئی ہیں، عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں ہے کسی کو من مانی نہیں کرنے دی جائے، قصائیوں کو لگام دیا ہے، اورپولٹری شاپس مالکان کے اوپر مجسٹریٹس مانیٹرنگ کررہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی شکایات الفا کنٹرول میں شکایات درج کرائیں، تاکہ فوری انصاف کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر محمد طلحہ اسد خان نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر، تحصیلدار ایل آر، سیکٹر مجسٹریٹس، میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر سمیت فیلڈ ریونیو، سٹاف سمیت میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کی مجموعی کارکردگی کا سراہا اور ہدایات دیں کہ وہ عوام کی خدمت مزید بہتربنائیں، عوامی شکایات کافوری ازالہ کریں، کسی بے گناہ کو تنگ نہ کریں، رمضان المبارک ہم سب کیلئے مقدس مہینہ ہے اور اس ماہ مقدس میں ہر طرح سے عوامی خدمت یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے تحصیلدار سمیت تمام سیکٹر مجسٹریٹس،کو ہدایات دیں کہ بازاروں میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو استحکام کیلئے کام تیز کریں، قصائیوں،پولٹری شاپس، جنرل سٹوروں، بیکریوں، سویٹس شاپس اور یوٹیلٹی سٹور پر خصوصی نظر رکھیں، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر میثم عباس نے اس بات کا عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی محمد طلحہ اسد خان کے قیادت گرانفروشوں کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں