وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوامی ریلیف پیکج نگہبا ن رمضان خوش آئند اقدام ہے

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوامی ریلیف پیکج نگہبا ن رمضان خوش آئند اقدام ہے،پنجاب حکومر رمضان المبارک کے مقدس ماہ مبارک میں عوام کوریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عام آدمی کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پورے پنجاب میں سوسے زائد ترقیاتی منصوبے لانچ کر چکی ہیں اور ان کی ذاتی نگرانی میں یہ منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محب وطن،محنتی لیڈر اور عوام دوست ہیں،مریم نوازقائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے وضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) بیگم طلعت شوکت چیمہ نے نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبہ کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے حکومت پنجاب صوبہ بھر کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے،نگہبان رمضان پیکج کے دس ہزار روپے کے پے آرڈرز گھر کی دہلیز تک پہنچائے گئے جو قابل تحسین عمل ہے،میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو عوام کو ریلیف دینے کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہے،مسلم لیگ (ن) نے سخت حالات میں حکومت بنائی اور دن رات محنت کر کے حالات بہتر کیے ہیں،مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں