پولیس کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے ممبر پر مقدمہ کا اندراج

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) پولیس کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے ممبر پر مقدمہ کا اندراج،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کی مذمت اور ہڑتال وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوے سائلین کو مشکلات کا سامنا۔پولیس تھانہ گکھڑ منڈی کی جانب سے بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے رکن و معروف وکیل میاں نعمان قیصر ایڈووکیٹ کے خلاف درج کیے گئے بے بنیاد مقدمہ کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کی جانب سے سخت مذمت کی گئی اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف قانون و انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ آزادی اظہار اور وکالت کے پیشے کی عزت و وقار پر بھی حملہ ہے۔پولیس کی جانب سے انتقامی کارروائی کا یہ عمل غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وکلا برادری قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، اور ایسے ہتھکنڈے انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے باز نہیں رکھ سکتے۔ہم حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، اور معزز وکیل کے خلاف درج بے بنیاد مقدمے کو فی الفور واپس لیا جائے۔یاد رہے تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے معزز رکن بار میاں نعمان قیصر ایڈووکیٹ کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا ہے جس میں میاں نعمان قیصر اور ان کے 11 کس ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے پولیس نے وقوعہ میں دوران ڈکیتی 9 تولہ طلائی زیورات مالیتی 19 لاکھ،دو عدد موبائل فون اور ساڑھے 3 لاکھ روپے چھیننے کی کاروائی درج کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں