ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔

Spread the love

ڈاکٹر جمال الدین کی سربراہی میں ہسپتال میں مریضوں کی بہترین علاج و معالجہ ہو رہی ہے جو قابل تعریف ہے۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں پہلے رمضان سے ھی رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں مریضوں اور دیگر غریب، افراد کیلئے مفت سحری اور افطاری کا اہتمام روزانہ کی بنیاد پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ ڈاکٹر جمال الدین کی سربراہی میں جاری ہے اور آخری رمضان تک جاری رہے گا۔اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کے مریضوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی طرف سے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ ڈاکٹر جمال الدین کی سربراہی میں رمضان دسترخوان کی فراہمی قابل تعریف ہے اور قابل تحسین ھے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ ڈاکٹر جمال الدین کی سربراہی میں ہسپتال میں مریضوں کا بہترین علاج و معالجہ ہو رہا ہے مریضوں کو ھسپتال میں موجود ھر قسم کی ممکنہ سہولتیں فراھم کی جا رہی ھے جو قابل تعریف ہے۔اسکے ساتھ رمضان دستر خوان ایک اور خوش آیند اضافہ ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں