لندن عارف چودھری
جس میں مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد ، ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسلر علی عدالت -ڈپٹی مئیر ۔ کونسلر جینٹ ایمزلی، کیبنٹ ممبرز کونسلر پروفیسر افتخار احمد، کونسلر شاہ وزیر -کونسلر ارم فیصل -کونسلر امبر نساء – کونسلر منان الٰہی کونسلر فاروق احمد -کمیونٹی لیڈر امتیاز -سینئر جی پی ڈاکٹر عبدالغفور -ڈاکٹر عبدالشکور -سینٹر کے مینجر حافظ عبدالمالک – ملک عمر فاروق- – کے علاوہ بین المذاہب کمیونٹی کی شرکت ۔ مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ پاکیزہ وویمن گروپ نے افطار پارٹی میں بین المذاہب کمیونٹی کو مدعو کر کے انہیں ماہ رمضان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی دی ۔ ڈپٹی مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی اور کونسلر ارم فیصل نے کہا کہ پاکیزہ وویمن گروپ کی خواتین کے ساتھ افطاری پر دلی خوشی ہے کیونکہ بحیثیت گروپ باہمی اتحاد و اتفاق ہونا چاہیے۔کونسلر پروفیسر افتخار احمد نے کہا کہ بین المذاہب کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطار کرنے سے غیر مسلم کمیونٹی کو بھی روزہ رکھنے کی افادیت بارے آگاہی ملتی ہے۔ ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسلر علی عدالت اور امتیاز نے کہا کہ پاکیزہ وویمن گروپ کی چیف ایگزیکٹو رضیہ شمیم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ سال بھر خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہتی ہیں کمیونٹی کے لیے انتھک محنت کرنے پر انکا دلی شکریہ ۔ نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا اور کونسلر شاہ وزیر نے کہا کہ یہ اچھی کاوش ہے غیر مسلم کمیونٹی کو افطار پر مدعو کر کے انہیں روزہ کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی دی ۔پاکیزہ وویمن گروپ کی چیف ایگزیکٹو رضیہ شمیم نے کہا کہ ہم نے بین المذاہب کمیونٹی کے ساتھ افطار کرنے کا سلسلہ تین برس پہلے شروع کیا تھا ہماری کوشش ہوتی ہے روچڈیل میں بسنے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کریں ۔
روچڈیل میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم پاکیزہ وویمن گروپ کی بین المذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و یگانگت کی مضبوطی کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہیں