مانچسٹر عارف چودھری
جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم برطانیہ کے ترکیہ کے لئے مالی مشیر افضل خان کے علاوہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی کمیو نٹی کی شرکت – دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن – کونسلر رب نواز اکبر -کونسلر شوکت علی -کونسلر احمد علی – کونسلر جواد امین – کونسلر آفتاب رزاق- کونسلر فیاض ریاست – چیئرمین الحسین مسجد علی افتخار کاظمی – سابق امیدوار میٹرو مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم – ڈاکٹر نجم شاہ – امتیاز شیخ – شامل تھے -اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ سید سجاد حیدر کاظمی نے ہر سال کی طرع آج پھر تمام مسلک سے تعلق رکھنے والوں کو ایک جگہ اکٹھا کر کے افطاری کرائ – اس سے باہمی اتحاد و اتفاق میں اضافہ ہوتا ھے – کونسلر رب نواز کونسلر احمد علی اور کونسلر -کونسلر آفتاب ریاض نے افطار پارٹی میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا -کونسلر جواد امین کونسلر فیاض ریاست نے کہا کہ آج سید سجاد حیدر کاظمی کو کریڈٹ جاتا ھے کہ انہوں نے تمام کمیونٹیز کو اکٹھا کر کے امن و محبت کا پیغام دیا – کونسلر شوکت علی نے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے درمیان افطار پارٹی کو خوش آئند قرار دیا – برطانیہ کی ممتاز مزہبی شخصیت اور الحسین مسجد کے چیئرمین نے کہا کہ سجاد حیدر کاظمی نے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو اکٹھا کر کے کمیونٹی کو خوبصورت پیغام دیا – میزبان سید سجاد حیدر کاظمی نے افطاری میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا -انکا مزید کہنا تھا کہ میں ھر سال ماہ رمضان میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد کو ایک جگہ اکٹھا کرکے افطاری کا اہتمام کرانے سے سب کو امن و محبت کا پیغام ملتا ھے – افطاری سے پہلے کونسلر شوکت علی کی بہن جنکا پچھلے ھفتے برمنگھم میں انتقال ھو گیا تھا کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئ – افطار پارٹی میں شریک افراد کی تواضع روایتی ایشیائ کھانوں سے کی گئ اور آخر میں سید سجاد حیدر کاظمی کی لاڈلی بیٹی مہروش کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
مسجد الحسین چیتھم ہل مانچسٹر میں تمام مکاتب فکر و ثقافتی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت بارے آگاہی دینے بارے سید سجاد حیدر کی جانب سے کی گئ کاوش قابل ستائش ورشک ہے