ڈینٹل کلینک میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا نقصان لوگ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) ڈینٹل کلینک میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا نقصان لوگ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا مقامی پولیس سرگرم تفصیلات کے مطابق حویلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے سامنے واقعہ آفتاب ساجد کا ڈینٹل کلینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے دوکان کے اندر موجود سامان کو جلا کر راکھ کر دیا بتایا جاتا ہے آگ یو پی ایس کی بیٹری کے پھٹنے کی وجہ سے لگی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پایا ایس ایچ او احمد نگر اور سیکورٹی آفیسر رانا زکریا عملے سمیت آگ پر قابو پانے کے لئے سرگرم رہے مگر فائر برگیڈ موقع پر نہ پہنچ سکی ممبر نیشنل اسمبلی محمد احمد چٹھہ نے فائر برگیڈ اور 1122 کا پوائنٹ منظور کروایا تھا جو حکومت تبدیل ہونے کے بعد فعال نہیں ہو سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں