وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نگہبان رمضان سکیم کی مالی رقوم کے پے آرڈر کے ذریعے دس ہزار روپے دینے کا نیا طریقہ شروع کیا گیاہ

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نگہبان رمضان سکیم کی مالی رقوم کے پے آرڈر کے ذریعے دس ہزار روپے دینے کا نیا طریقہ شروع کیا گیاہے،مستحقین یہ پے آرڈر اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں گے جس سے یہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائیگی اگر کسی کا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے تو قریبی بینک ایجنٹ کے پاس جائیں جو ان کے بائیو میٹرک(انگوٹھے کی تصدیق) کے بعد پے آرڈر ہولڈر کو دس ہزار روپے نقد فوری ادا کر دیگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے راہنما حسام وقار چیمہ نے ممتاز صنعتکار وسابق کونسلر زاہد رفیق منہاس کی والدہ کی وفات پر انکی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد عمران سنی کمبوہ،باؤ عدیل،علی جاوید چیمہ،طاہر انور کمبوہ،چوہدری مظفر ہنجراء ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں سفید پوش خاندانوں کی باعزت معاونت کے لئے نگہبان رمضان پیکج احسن اقدام ہے جس سے روزہ دار اپنی ضروریات زندگی کی اور خوردونوش اشیاء با آسانی خرید کیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا رمضان پیکج عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں