مسلم روڈ جناح کالونی گندگی اور بدبو دار پانی کی آماجگاہ سڑک مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) مسلم روڈ جناح کالونی گندگی اور بدبو دار پانی کی آماجگاہ سڑک مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار بارہا دفعہ یاددہانی کے باوجود بھی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ہزاروں کی آبادی کا علاقہ بدبو اور غلاظت کی نظر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد علاقہ کا وزٹ کریں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب کی عملی اور اصلی تصویر ملاحظہ کریں اہلیان علاقہ
وزیرآباد مسلم روڈ جناح کالونی ،لیاقت روڈ،پیر میٹھا روڈ ،شیش محل روڈ محلہ کٹرہ ماہی و قبرستان روڈ ٹوٹ پھوٹ کھڈوں اور گندگی کی آماجگاہ بن چکے ہیں مسلم روڈ سے ملحق گلیاں نشیبی و صفائی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے غلیظ اور بدبو دار پانی کی وجہ سے جوہڑ کی منظر کشی کر رہی ہیں جگہ جگہ خود ساختہ ڈمپنگ پوائنٹ و کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے علاقہ گندگی و بدبو کی لپیٹ میں ہے بارہا دفعہ اہل علاقہ کے احتجاج و انتظامیہ کو دی جانے والی درخواستوں پر بھی کوئی عمل نہ ہو سکا اور شہری مسلسل اذیت کا شکار ہیں موسم گرما کی آمد آمد ہے گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے حشرات اور مکھی مچھر کی نرسریاں بن رہی ہیں جو متعدی و وبائی امراض کا سبب بن سکتی ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد مسلم روڈ و ملحق علاقہ کی گلیوں کا وزٹ کریں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب کی عملی و حقیقی تصوہر کا معائنہ کریں کہ شہری کس طرح گندگی و بدبو میں رہنے پر مجبور ہیں اور ترقیاتی فنڈز کا اصل استعمال کن گلیوں اور نالیوں کی تعمیرات پر ہونا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں