اوپن کچن مانچسٹر: 1792 دن سے انسانیت کی بے لوث خدمت جاری

Spread the love


مانچسسٹر(نمائندہ خصوصی)
الحمدللہ! اوپن کچن مانچسٹر نے 15 مارچ 2025 کو مسلسل 1792 دن مکمل کرلیے، جس دوران بلا تفریق رنگ و نسل ضرورت مند افراد میں مفت کھانا اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ یہ عظیم سفر 18 اپریل 2020 کو کرونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں شروع ہوا، جب اردو گلوبل کے پلیٹ فارم سے شہزاد علی نے خدمتِ خلق کی اس مہم کا آغاز کیا۔ کارواں بڑھتا گیا، اور آج یہ دنیا کا واحد پروجیکٹ بن چکا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔
سالانہ افطار، اتحاد و یگانگت کی خوبصورت مثال
آج کے دن کی خاص بات اوپن کچن مانچسٹر کے والنٹیئرز کے اعزاز میں رکھی گئی سالانہ افطاری تھی، جس میں مختلف مذاہب اور برادریوں کے افراد نے شرکت کی۔ یہ افطار صرف روزے داروں کے لیے نہیں تھی، بلکہ انسانیت سے محبت رکھنے والے ہر فرد کے لیے تھی، جس نے اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا شاندار منظر پیش کیا۔


برطانوی رکنِ پارلیمنٹ Andrew Gwynne بطور Patron مقرر

اس یادگار دن کی ایک اور بڑی خبر یہ تھی کہ برطانوی رکنِ پارلیمنٹ Andrew Gwynne کو اوپن کچن مانچسٹر کا Patron مقرر کیا گیا۔ Andrew Gwynne ایک ایسے سیاستدان ہیں جو انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، اور ان کی سرپرستی اوپن کچن مانچسٹر کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

یہ دن نہ صرف اوپن کچن مانچسٹر کی خدمات کا اعتراف تھا بلکہ یہ پیغام بھی تھا کہ اگر نیک نیتی اور سچی لگن سے کام کیا جائے تو انسانیت کی خدمت کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں