جہلم فورم کے سینئر ممبر کرنل (ر) وسیم طاہر کے صاحبزادے حمزہ کی شادی کی پُروقار تقریب مانچسٹر میں منعقد

Spread the love

مانچسٹر (خصوصی رپورٹ): جہلم فورم کے سینئر رکن کرنل (ر) وسیم طاہر کے صاحبزادے حمزہ کی شادی کی پُروقار تقریب مانچسٹر کے ایک مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں جہلم فورم کی نمائندگی چیف آرگنائزر الیاس گوندل، مانچسٹر برانچ کے صدر چوہدری انور یعقوب، سینئر رہنما و کونسلر عابد چوہان، سینٹر ممبر و کونسلر مقدسہ بانو، سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین جمیل بھٹی، سینٹر ممبر محی الدین چیمہ، اور اردو گلوبل جہلم فورم و اوپن کچن مانچسٹر کے بانی محمد شہزاد علی نے کی۔

تمام معزز مہمانوں نے کرنل (ر) وسیم طاہر اور ان کے خاندان کو اس خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں