مانچسٹر میں ضرورت مند افراد کو اشیائے خورد و نوش مفت فراہم کرنے کے لیے قائم اوپن کچن کے روح رواں شہزاد مرزا کی خصوصی دعوت پر لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر پال اینڈریو نے اوپن کچن کا دورہ کی

Spread the love

مانچسٹر میں ضرورت مند افراد کو اشیائے خورد و نوش مفت فراہم کرنے کے لیے قائم اوپن کچن کے روح رواں شہزاد مرزا کی خصوصی دعوت پر لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر پال اینڈریو نے اوپن کچن کا دورہ کیا اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا اور عید کا کیک بھی کاٹا
مانچسٹر عارف چودھری

اس موقع پر ۔ لارڈ میئر کونسلر پال اینڈریو نے کہا کہ وہ پہلی دفعہ اوپن کچن کی سرگرمیاں دیکھنے کے لیے ائے اوپن کچن مقامی ابادی کے ضرورت مند افراد کے لیے شاندار کارنامہ انجام دے رہے ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔سماجی و کمیونٹی شخصیت چوہدری راسب خان اکاؤنٹنٹ نے کہا کہ اوپن کچن پچھلے پانچ برسوں سے ضرورت مند افراد کو اشیائے خورد ونوش مفت فراہم کر رہے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان سے سبق سیکھ کر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اوپن کچن کے چئیرمین عامر خان اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے عبد الرزاق نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی وبا سے لیکر آج تک ضرورت مند افراد کو کھانا کھلا رہے ہیں دکھی و ضرورت مند افراد کی خدمت میں ہمیں آگے بڑھنا چاہیے – رانا خالد رؤف – چودھری انور یعقوب چیمہ صاحب -انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول چودھری سعید اللہ مو دبر کونسلر رب نواز اکبر کونسلر احمد علی اور اس یادگار موقع پر موجود دیگر افراد نے بھی اوپن کچن اور وہاں پر رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کی اس کاوش کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اوپن کچن کے روح رواں شہزاد مرزا نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ برطانیہ بھر سے نامور و سرکردہ شخصیات اوپن کچن کا دورہ کر چکی ہیں لارڈ میئر مانچسٹر پال اینڈریو اوپن کچن میں تشریف لائے اور اپنے ہاتھوں سے رضا کارانہ خدمات انجام دینے والوں کو اعزازی اسناد سے نوازا ہمارے رضا کار انتہائی محنت لگن و جانفشانی سے کام کرتے ہیں انہی کی بدولت ہم یہ کام پچھلے پانچ برسوں سے انجام دے رہے ہیں اور جب تک صاحب ثروت افراد کا تعاون حاصل رہے گا ہم اس کام کو جاری رکھیں گے

اوپن کچن کے روح رواں شہزاد مرزا اور انکی ٹیم نے ضروت مند افراد کو بنیادی کھانے پینے کی سہولیات فراہم کر کے اسلامی تعلیمات ،مذہب رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں