
مانچسٹر عارف چودھری
انہوں نے دورہ پاکستان میں جہاں مختلف سیاسی کاروباری اور اعلی سول حکام سے ملاقاتیں کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے لئے حکومت پاکستان کے نمائندوں سے بات چیت کی وہاں انہوں نے 215 جی بی ہائ سکول فیصل آباد جس سے انہوں نے بھی تعلیم حاصل کی ھوئ ھے کا اپنے وفد کے ہمراہ جن میں حاجی مشتاق کمبوہ -شانی گجر – چودھری صفدر شامل تھے ہیڈ ماسٹر اور سکول کے اساتذہ میں عمیر لیاقت گل – طارق بھٹہ -خالد محمود -محمد رفیق -حافظ سہیل – سعید احمد اسد -آصف عزیز -ارشد – محمد سعید -عابد سعید -مصدق مبین شامل تھے ک- ہیڈ ماسٹر توقیر سلطان چودھری نے ہائ سکول کے اساتذہ کے ساتھ چودھری اسلم کمبوہ اور انکے وفد کا ہائ سکول پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا اس موقع پر چودھری اسلم کمبوہ کا کہنا تھا کہ جب میں اس سکول میں زیر تعلیم تھا اس وقت سکول تعلیمی لحاظ سے پنجاب بھر میں نمایاں مقام رکھتا تھا – بعد کے دور میں سکول اپنا معیار برقرار نہ رکھ سکا لیکن جب سے ہیڈ ماسٹر توقیر سلطان چودھری نے چارج سنبھالا ھے ہائ سکول نے پھر پنجاب بھر میں اپنا کھویا ھوا مقام واپس حاصل کر لیا ھے اسکا سارا کریڈٹ توقیر سلطان چودھری اور انکے سٹاف کو جاتا ھے جس کے لئے ھم اور اہل علاقہ انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کو ہائ سکول کی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر توقیر سلطان چودھری نے چودھری اسلم کمبوہ اور انکے وفد کو انکی دعوت پر سکول آنے پر شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ طالب علموں کی تعداد کے لحاظ سے بلڈنگ ناکافی ھے بارش اور موسم کی خرابی پر طلباء کے لئے مطلوبہ کمرے موجود نہیں ہیں میں اعلی حکام سے مطالبہ کرتا ھوں کہ ہائ سکول کو بلڈنگ بنانے کے لئے درکار فنڈز کو جاری کیا جائے –
