برطانیہ کے شہر پریسٹن کی مشہور کاروباری شخصیت علی عثمان اور سعودی عرب کے شہر ریاض کی تجارتی شخصیت اشفاق احمد نے پریسٹن کے سٹی سینٹر میں 336 لاؤنج ریسٹورنٹ اینڈ شیشہ بار کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں کاروباری سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی نے شرکت کی
لندن عارف چودھری

دوسرے شرکت کرنے والوں میں سعودی عرب سے آئے شیخ – سیون سی فش اینڈ چپس چارلی کے چیف ایگزیگٹیو صوفی محمد جاوید اقبال – پلئیرز ریسٹورنٹ اور پلاؤ والا کے چیف ایگزیگٹیو چودھری شہزاد – برطانیہ کے ممتاز اکاؤٹینٹ رانا رؤف – – عرفان احمد چیف ایگزیگٹیو لے لینڈ فش اینڈ چپس ریسٹورنٹ — ایس ایس باس لیڈی کی چیف ایگزیگٹیو شہزادی سلطانہ شامل تھے-اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ ھم علی عثمان اور اشفاق احمد کو نیا ریسٹورنٹ اور شیشہ بار کھولنے پر مبارکباد دیتے ہیں یہ لوگ دیار غیر میں اپنا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن گرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پریسٹن اور گردو نواح میں رہنے والوں کو اچھے اور مختلف اقسام کے کھانوں کی ورائٹی پیش کریں گے – علی عثمان اور اشفاق احمد نے 360 لاؤنج ریسٹورنٹ اینڈ شیشہ بار کی گرینڈ اوپننگ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھماری کوشش ھو گی کہ لوگوں کو اچھا کھانا اور فیملی ماحول فراہم کریں گے – علی عثمان اور اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ ھمارے کامیاب بزنس میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی کے بعد ھمارے والدین کی دعائیں شامل حال ہیں ۔
علی عثمان اور اشفاق احمد اور ان جیسے پاکستانی برطانوی معاشرے میں برطانیہ و پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں
