کریم گروپ کے چئیرمین اور انجمن آرائیں نارتھ ویسٹ کے صدر چودھری عبدالکریم کی جانب سے مانچسٹر کے مقامی ھال میں انجمن آرائیں برطانیہ کا خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت انجمن آرائیں برطانیہ کے چیئرمین چودھری طارق عزیز نے کی –

مانچسٹر عارف چودھری
اس موقع پر چودھری عبدالکریم نے انجمن آرائیں نارتھ ویسٹ کے عہدیداروں کا اعلان کیا – انجمن آرائیں برطانیہ کے وائس چیئرمین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن طریقے سے ادا کئے – اجلاس کی ابتدا ممتاز عالم دین مولانا عبدالرؤف نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک سے ھوا – چیئرمین طرق عزیز کے بھتیجے اور محترمہ انور بی بی کی والدہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی- گریٹر مانچسٹر کے صدر چودھری عبدالکریم نے مانچسٹر چیپٹر کے لئے اپنی ٹیم – جن میں چیف کوآرڈینیٹر وسیم چودھری – نائب صدر ڈاکٹر طارق -جنرل سیکرٹری میاں یونس – فنانس سیکرٹری میاں فاروق -سیکرٹری اطلاعات عدیل چودھری – قانونی مشیر چودھری شاھد -اسسٹنٹ قانونی مشیر انیس اقبال اور ایونٹ مینجر چودھری ظہیر کا اعلان کیا – گریٹر مانچسٹر کے نو منتخب صدر چودھری عبدالکریم جنرل سیکرٹری میاں یونس -انچارج لیگل ونگ چودھری شاھد اور دوسرے عہدیداروں نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں زمہ زادی سونپی – ہمارا مقصد آرائیں برادری کے ساتھ کمیونٹی کے دیگر افراد کی رضا کارانہ خدمت کرنا ھے ہم تنظیم کو بھر پور انداز سے چلانے کے ساتھ آگے لے کر جائیں گے – انجمن آرائیں برطانیہ کے چیئرمین چودھری طارق عزیز اور وائس چیئرمین چودھری محمود الحسن کا کہنا تھا کہ ھم نے عہد کیا ھے کہ آرائیں برادری کے جو بھی گھریلو مسائل یا پھر کسی کو امیگریشن اور کام کے حصول میں دشواری پیش آ رھی ھو ان کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے – سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید -مولانا قاری عبدالرؤف – چودھری انور شینا – میاں نعیم نے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اپنی کمیونٹی کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا ئیگی – ہیڈرزفیلڈزکے جنرل سیکرٹری قیصر اقبال نے اگلے مہینے کے پروگرام جس میں بچوں بچیوں کے باہمی رشتوں کے لئے بھی کوشش کی جائیگی کو کامیاب کروانے کی اپیل کی جس سے چیئرمین نے پانچ ٹیبل خریدنے کا اعلان کیا اور دوسرے عہدیداروں نے بھی بیس ٹیبل خرید لئے – چودھری عبدالکریم کی جانب سے مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئی
انجمن آرائیں برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل انکی ہر ممکن مدد اور بالخصوص بچوں بچیوں کے رشتوں کے لئے بھی فعال کردار ادا کر رھی ھے
