
پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی راہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ جوکہ آجکل برطانیہ آئے ہوئے ہیں کہ اعزاز میں ممتاز کاروباری سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری غفور اور انکے صاحبزادے چودھری بلال غفور نے مائی نواب ریسٹورنٹ مانچسٹر میں عشائیہ دیا ۔ تحریک انصاف برطانیہ کے سابق صدر ملک عمران خلیل ، سینئر راہنما پی ٹی آئ ناصر میر – چودھری عمران اور ندیم بنٹی کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت
مانچسٹر عارف چودھری
اس موقع پر ملک عمران خلیل نے شعیب شاہین کو عمران خان کے نام کی بنی ھوئ شال بھی پہنائ -اس موقع پر شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں فسطائیت جبر اور لاقانونیت کا نظام رائج ہے ہم اس فسطائیت کے نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ہم دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے اور موجودہ جعلی حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے موجودہ جعلی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ملک کو تباہی کیطرف لیکر جا رہے ہیں ہم اسے مسترد کرتے ہیں ہمارے پاس موقع ہے کہ پاکستان کو درست سمت کی طرف لیکر جائیں یہ تب ہی ممکن ہے جب ملک آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے ۔ملک عمران خلیل نے کہا کہ ہم پاکستان کو درست سمت میں لیکر جانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہم اسمیں ضرور کامیاب ہوں گے ناصر میر نے کہاکہ شعیب شاہین ایڈووکیٹ جیسے نڈر اور بہادر لوگ ہی اس وقت عمران خان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہم انکے مشکور ہیں کہ نجی دورہ پر آنے کے باوجود انھوں نے ہمیں اپنا قیمتی وقت دیا ۔ندیم بنٹی اور عشائیہ میں شریک دیگر افراد نے بھی شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی تحریک انصاف اور عمران خان کے لیے اپنی بےلوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ میزبان چودھری بلال غفور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تحریک انصاف برطانیہ کے عہدیداران و کارکنان پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے فکر مند ہونے کے ساتھ مستقبل قریب میں شاندار مستقبل بارے پر امید ہیں –
