مسلم لیگ ق پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی اور برمنگھم کے صدر محمد شفیق نے مغل اعظم ریسٹورنٹ برمنگھم میں پروقار عشائیہ دیا

برمنگھم عارف چودھری
جس میں مسلم لیگ ق برطانیہ کے عہدیداران و کارکنان جن میں چوہدری اکرم شیرازی ،اختر شامل تھے ۔ اس موقع پر ممتاز سماجی سیاسی راہنما اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں جماعت کے ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر عشائیہ کا اہتمام کیا انکا مذید کہنا تھا کہ جماعت کے روح رواں چوہدری شجاعت حسین ایک زیرک سیاستدان ہیں انکا پڑا پن ہے کہ وہ مفاہمت کے مشن کو لیکر آگے چل رہے ہیں اور موجودہ حکومت بھی انہی کے تعاون سے بنی تھی انہوں نے تارکین وطن کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو تارکین وطن کے کامیاب کنونشن کا انعقاد کروانے پر مبارکباد پیش کی اور چوہدری شافع کی ذاتی کاوشوں سے تارکین وطن پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اوورسیز کنونشن میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی تقریر کو سراہا اور کہا کہ ھم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں – صدر مسلم لیگ ق برمنگھم برانچ اور میزبان کاروباری شخصیت محمد شفیق نے پاکستان میں انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے ۔اختر علی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تارکین وطن کے مسائل حل کروانے بارے درخواست کی ۔ چوہدری اکرم شیرازی نے بھی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
برطانیہ میں بسنے والے مسلم لیگ ق کے عہدیداران و کارکنان اپنی مرکزی قیادت سے تارکین وطن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے خواہاں ہیں – مہمانوں کی تواضع مغل اعظم کے لاھوری کھانوں سے کی گئ
