اوپن کچن پراجیکٹ کو پانچ سال مکمل ہونے پر باربی کیو پارٹی کا اہتمام کی

Spread the love

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ضرورت مند افراد کو مفت کھانا فراہم کرنے کے لئے قائم اوپن کچن کے روح رواں اور برطانیہ میں ایدھی کے نام سے پہچانے جانے والے شہزاد مرزا – چیئرمین عامر خان اور انکی ٹیم کی جانب سے اوپن کچن پراجیکٹ کو پانچ سال مکمل ہونے پر باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور سابق وزیر صحت اینڈریو گوئین تھے –

لندن عارف چودھری
دوسرے شرکت کرنے والوں میں اعزازی قونصل کازخستان اور سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان -چودھری راسب خان -چودھری رفیق – آسیہ بی بی -چودھری انور یعقوب – سینئر صحافی تجمل گورمانی- اپنا گھر کی چیف ایگزیگٹیو آسیہ بی بی شامل تھے – اوپن کچن کی جانب سے رضاکارانہ خدمت انجام دینے والوں اور تعاون کرنے والوں جن میں باجی زبیدہ – تنزیلہ ضیاء -سمیرا حسین – عبدالجبار -صابرہ نا ھید چودھری -چودھری مقصود -زیشان عقیل – شیخ امتیاز -لبنی -محمد یاسین – شبنم مرزا -شعیب خان -چندہ خان- فائقہ گل -ہمایوں صاحبزادہ – صفیہ بانو-حفیظ چوہان – ڈاکٹر آسیہ – ٹینا -انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول – کو ایم پی اینڈریو گوئین کے ہاتھوں تعریفی اسناد دی گئیں- مہمان خصوصی ایم پی اینڈریو گوئین نے کہا کہ اوپن کچن کی انتظامیہ مقامی آبادی کے ضرورت مند افراد کے لئے اپنی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ھوں – میزبان اور بانی اوپن کچن شہزاد مرزا نے تمام مہمانوں اور خصوصی طور پر ایم پی اینڈریو گوئین کا شکریہ ادا کرتا ھوں – ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ ھماری خوش قسمتی ھے کہ برطانیہ بھر سے نامور و سرکردہ شخصیات اوپن کچن کا دورہ کر چکی ھے – ھمارے رضاکار انتہائ محنت لگن و جانفشانی -سے کام کرتے ہیں -انہیں کے بدولت ہم یہ کام پچھلے پانج سالوں سے انجام دے رہے ہیں -اور جب تک صاحب ثروت افراد کا تعاون حاصل رہے گا ہم اسکا کو جاری رکھیں گے – دوسرے شرکاء نے مرزا شہزاد بیگ اور انکی ٹیم کی جانب سے مسلسل پانچ سال سے ضرورت مند افراد کو اشیائے خورد و نوش مفت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں – اوپن کچن مقامی آبادی کے ضرورت مند افراد کے لئے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں -ہمیں ان سے سیکھ کر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے -آخر میں شیف سجاد شاہ کے بنائے ہوئے باربی کیو سے مہمانوں کی تواضع کی گئ –

اوپن کچن کے بانی شہزاد مرزا -چیئرمین عامر خا ن اور انکی ٹیم کی جانب سے ضرورت مند افراد کو بنیادی کھانے پینے کی سہولیات فراہم کر کے اسلامی تعلیمات -مزہب رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ پیش کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں