ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت فخر تراڑ کھل آزاد کشمیر سردار آفتاب خان نے اولڈہم میں محفل شعر خوانی سیف الملوک ، گیت و غزل کی ادبی سنگت کا انعقاد۔خطہ پوٹھوہار کے شعر خواں چوہدری مختار احمد اور حافظ راجہ یعقوب نے شعر خوانی کے نشتر چلا کر محفل کو محضوض کیا ۔

لندن عارف چودھری
تقریب میں نقابت کے فرائض راجہ مسعود عالم شامی اور راجہ طارق ربانی نے اپنے مخصوص انداز میں ادا کی برطانیہ بھر سے پوٹھوہاری اشعار و موسیقی کے دلدادہ افراد نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو چار چاند لگانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔میزبان سردار آفتاب خان نے کہا ہم نے آج ادبی سنگت کا انعقاد کیا برطانیہ بھر سے ادبی سنگت کے چاہنے والوں نے شرکت کی جس پر میں سب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔گوہر الماس خان اور راجہ جانباز خان نے کہا کہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے ایسے پروگراموں کا انعقاد ضروری ہے۔راجہ طارق ربانی اور راجہ مسعود عالم شامی نے محفل میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کیاجنہوں نے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔راجہ جاوید انجم اور چودھری محمد ایوب نے سردار آفتاب خان کو پروگرام کے انعقاد پر دلی مبارک باد پیش کی ۔ کاروباری شخصیت جبران کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی دفعہ برطانیہ میں اس طرح کی محفل میں شرکت کی برطانیہ میں پاکستان کی علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنا لائق تحسین ہے کونسلر چوہدری ہارون رشید گلشن -راجہ واجد -راجہ مظہر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ برطانیہ کے دوسرے شیروں میں بھی خطہ پوٹھوار کی ثقافت اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ہو ۔ راجہ طاھر اقبال -سردار ضیاء -راجہ جاوید انجم اور محفل میں شریک دیگر افراد نے بھی علاقائ ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے رکھی گئ محفل کو خوش آئند قرار دیا – مہمانوں کا استقبال ڈھول باجوں سے کیا گیا
سردار آفتاب خان کی جانب سے خطہ پوٹھوار کی علاقائی ثقافت کو برطانیہ میں اجاگر کرنے اور نوجوان نسل سے جوڑے رکھنے کی کاوشیں قابل تحسین و متاثر کن ہیں
