مائی نواب ریسٹورنٹ کی انتظامیہ ابرار تاج کیانی ، عثمان طارق ملک اور مانچسٹر سپر سٹور کے مالک چوہدری عبد الغفور اور انکے صاحبزادے چوہدری بلال غفور کے درمیان ریسٹورنٹ میں شراکت داری پر اتفاق و معاہدہ طے پا گیا

Spread the love


مانچسٹر۔ عارف چودھری
کامیاب معاہدہ کے بعد مائی نواب ریسٹورنٹ میں عیشائیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مانچسٹر کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی – تلاوت کلام کا شرف نثار احمد کو نصیب ہوا ۔ چودھری بلال غفور نے کہا کہ ریسٹورنٹ عثمان طارق ملک اور ابرار تاج کیانی اور شعیب تاج کیانی کی انتھک محنت سے چل رہا ہے اب ہم نے بھی اس میں شراکت داری کر لی ہے اور محنت سے ریسٹورنٹ میں مذید بہتری لائیں گے ابرار تاج کیانی نے کہا کہ وہ پہلے بھی ریسٹورنٹ چلانے میں معاونت کر رہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا انہوں نےکہا کہ چوہدری بلال غفور اور چودھری عندالغفور کی سیرت سے بے حد متاثر ہیں۔شعیب تاج کیانی نے کہا کہ چوہدری غفور اور انکے صاحبزادے چوہدری بلال غفور بھی اب مائ نواب ریسٹورنٹ کے شراکت دار ہیں ہم نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔عثمان طارق ملک نے کہا کہ دعا ہے کہ ہماری شراکت داری قائم رہے ۔عبد القیوم نے کہا کہ مائ نواب ریسٹورنٹ کی قانونی لڑائ کے بعد اب دوسرے شراکت داروں کے ساتھ ملکر ریسٹورنٹ کو بلندیوں کی طرف لیکر جائیں گے ۔ڈاکٹر ہمایوں نے مالکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کاروبار میں ترقی و برکت کے لیے خصوصی دعا کی۔ مسلم ہیریٹیج سنٹر کے چئیرمین ناصر محمود،صنم ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو حاجی عبد الغفار نے کہا کہ ریسٹورنٹ لذیذ کھانوں کی وجہ سے پہلے ہی کمیونٹی کو مقبول ہے لیکن اب نیک نیک افراد کی شراکت داری سے اسے مذید دوام ملے گا۔ چیئرمین عاطف گروپ ملک عاطف اور سنئیر صحافی تجمل گورمانی اور دوسروں نے کہا کہ دعا ہے نئے شراکتدار ملکر پاکستان کا نام روشن کریں انکے لیے دلی دعا گو اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں

مائ نواب ریسٹورنٹ کی نئ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیونٹی کو آگے سے بڑھ کر مذیدلذیذ کھانوں کے ساتھ شاندار سروس مہیا کرنا اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں