
مانچسٹر۔ عارف چودھری
مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ کے باھر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے ہندوستان کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے اسکا الزام پاکستان پر لگانے کے خلاف مظاہرہ کیا -مظاہرین کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جانب سے آبی دہشت گردی کو نامنظور کرتے ہیں پاکستانیوں نے پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور افواج پاکستان اور پاکستانیوں سے مکمل یکجہتی کے نعرے لگائے گئے – فضا قومی ترانوں سے گونج اٹھی – پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان نے کوئ چالاکی کرنے کی کوشش کی تو ھماری بہادر فوج بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ھے اور ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا – مظاہرین نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اوورسیز پاکستانیوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کوئ بھی کاروائی کی تو انڈیا کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے-
