پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔ پولیس نے ایک آدمی کو حراست میں لے لیا

Spread the love

لندن عارف چودھری

تفصیلات کے مطابق 27 اپریل 2025 کی صبح کے وقت لندن میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔

اس حملے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
شرپسند عناصر نے عمارت کی دیواروں اور ہائی کمیشن کی تختی پر رنگ بھی پھینکا۔

یاد رہے کہ 25 اپریل کو بھارتی انتہاپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا اور دھمکیاں دی تھیں۔

پہلگام، مقبوضہ جموں و کشمیر واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر، لندن میں بھارتی ڈائسپورا کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن اور اس کے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس پر برطانیہ می پاکستانی ہائ کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے متعلق پولیس کو بتانے پر فوری طور پر پولیس ہائ کمشنر آفس آگئ اور ایک آدمی کو گرفتار کر لیا گیاپولیس مختلف زاویے سے تفشیش کر رھی ھے -پولیس ابھی اسکی نیشلیٹی کا نہیں بتا رھی – لیکن یہ حملہ سے ہائ کمشنر آفس کام کرنے والے لوگ پریشان ہیں امید ھے پولیس جلدی تفشیش کر کے حملہ کرنے والوں کو سزا دے گی – برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے حملے کی بھرپور مزمت کی ھے اور حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں