پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن نے تحریک انصاف کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی ، ممتاز کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت انیل مسرت کی والدہ بیگم مسرت و دیگر سرکردہ خواتین کے لیے مانچسٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ۔


لندن عارف چودھری
سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، تحریک انصاف کے سینیئر راہنما اور عمران خان کے دست راست صاحبزادہ جہانگیر ، برطانیہ کے پراپرٹی ٹائیکون اور عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت – تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ،میزبان ڈاکٹر عندلیب یونس ، مسز مسرت نعیم – آصف رشید بٹ ، نسرین بلو،نغمانہ کنول،مہک ، سفینہ الٰہی -نینا رانیاں خان و دیگر کی شرکت ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں عدل و انصاف اور تعلیم کا عام کرنا چاہتے ہیں صرف پنجاب میں اتنے بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں کہ وہاں تک تو 2050 تک تعلیم عام نہیں ہو سکتی پاکستان کی تعمیر و ترقی کا واحد حل تعلیم کا عام ہونا عدل و انصاف اہلیت و قابلیت پر فیصلے اور حقیقی جمہوریت ہے ۔ثمینہ علوی نے کہا کہ مانچسٹر میں بہنوں سے ملکر انتہائی خوشی محسوس کرتی ہوں اور آپ پاکستان اور عمران خان سے لازوال محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور عمران خان کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کر کے اب برطانیہ میں ہیں تارکین وطن کا مادر وطن اور عمران خان کے ساتھ جذباتی رشتہ ہے
جو آگے سے زیادہ مضبوط ہے۔ عمران خان کے دست راست سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے – پاکستان کی نوے پرسنٹ عوام عمران خان کے ساتھ ھے – جب عمران خان وزیر اعظم تھے ھم نے انڈیا کو سبق سکھایا تھا – پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئ کی خواتین کی جانب سے پی ٹی آئ کا یوم تاسیس کا کامیاب پروگرام کروایا گیا اس وقت ھمارا مرشد اور لیڈر عمران خان بلاجوا ز جیل میں ھے اسے فوری طور پر رھا کیا جائے – ڈاکٹر عندلیب یونس نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین مردوں سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں خواتین کے کردار بغیر کوئ تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی پاکستان کی آزادی میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا اب اس طرح ہم عمران خان کی رہائ اور پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔مجھے تقریب کے انعقاد پر فخر ہے ۔انیل مسرت نے کہا کہ میں نے پہلے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کی تقریب کو نہیں دیکھا ہم سب عمران خان کی سوچ و فجر کے لیے ایک ہیں ۔سفینہ الٰہی نے کہا کہ سابق خاتون اول ثمینہ علوی نے پاکستان میں خواتین کے لیے نمایاں کام کیا ہے ہم انہیں برطانیہ خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول نے کہا کہ عمران خان کی رہائ کے لیے متفقہ لائحہ عمل اپنانے بارے بات چیت بھی ہوئ ۔مہک نے کہا کہ خواتین نے سماجی رابطوں کے ذریعے انتہائی فعال کردار ادا کیا ہے اپنی حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ ڈٹے رہیں جیت انشاء اللہ حق و سچ کی ہو گی مسز مسرت اور نسرین بلو نے بھی تقریب کو مفید قرار دیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی عوام عمران کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے ہیں فتح حق سچ کی ہو گی ۔
تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کی خواتین نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور بالخصوص انکی اہلیہ ثمینہ علوی کی پاکستان میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بے حد سراہا
